یقین

 سنو

پریشان ہو؟
مسلسل کچھ مانگ رہے ہو مگر پھر بھی لاحاصل ہے وہ؟
تمہاری دعائیں جلد قبول نہیں ہو رہیں؟
ارے پریشان مت ہو وہ لمحہ بھی آئے گا
جب تمہاری ہر فریاد پر وہ رب کن فرما دے گا
مگر سمجھو ہر چیز کا ایک وقت متعین ہے
نہ مقررہ وقت کے بعد کچھ ہونا ہے نہ ہی پہلے،
اس خالق کی بنائی کائنات کی ہر شے میں نظم و ضبط ہے
تو تمہاری دعاؤں کی قبولیت کا بھی تو کوئی وقتِ متعین ہو گا نا

تم یقین تو رکھو رب پر وہ تمہیں ضرور نوازے گا
وہ واقف تمھارے آنسوؤں سے، تم پر گزری ہر تکلیف سے
وہ تمہیں ان اندھیروں سے اُجالوں کی طرف ضرور لے جائے گا
وہ تمہیں اس قدر نوازے گا کہ مایوسی کے یہ بادل چھٹ جائیں گے

”اور عنقریب تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم اس سے راضی ہو جاؤ گی“

Comments