پناہ
جب ہم صحیح معنوں میں اللّٰه سے محبت کرنے لگتے ہو تو خود کو توکل کے الگ درجہ پر محسوس کرتے ہیں اس کی محبت پر یقین تو پہلے بھی ہوتا ہے لیکن دل سے بھروسہ نہیں ہوتا اسی لئے تو دکھ سہنا مشکل لگتا ہے کیوں کہ ہم کشمکش میں رہتےہیں مگر اللّه نے تو فرما دیا ہے کہ صبر سے کام لو، ہر مشکل کے بعد آسانی ہے، تم مجھ سے مانگ کر تو دیکھو میں نہ دوں تو کہنا، امید کا ساتھ کبھی مت چھوڑو، بس مجھ پر بھروسہ رکھو، مت سوچو کہ میں تم سے بے خبر ہوں میں سب جانتا ہوں ، دیکھ رہا ہوں اور سن رہا ہوں پھر جب دل ان سب باتوں کو مکمل طور پر تسلیم کر لیتا ہے تو سب ٹھیک ہونے لگتا ہے ہر مشکل دور ہو جاتی ہے اندر تک ایک سکون سا اتر جاتا ہے جو الفاظ سے ظاہر نہیں ہوتا لیکن ذہنی روحانی سکون اور دلی اطمینان سب بیان کر دیتے ہیں
Comments
Post a Comment