پہاڑوں کے اس پار

 پہاڑوں کے اس پار بھی کچھ ہے کیا؟؟؟


ہاں ہے نا ایک گھر ہے، میرا اور اُس کا.

ایک ایسا گھر جسے کسی نے کبھی نہیں دیکھا، مگر سب جانتے ہیں کہ وہ موجود ہے.  

لوگ اسے قصہ کہتے ہیں، کچھ اسے خواب سمجھتے ہیں،  

لیکن میرے لیے وہ حقیقت ہے.


یہ کہانی اُس دن سے شروع ہوئی جب میں نے پہلی بار اُسے دیکھا تھا.

آنکھوں میں کچھ ادھورے خواب اور لبوں پر کچھ اَن کہی باتیں لیے  

وہ میرے سامنے آئی،  

اور تبھی میں نے جان لیا تھا

ہم دونوں کا نصیب شاید جڑا تو ہے مگر پہاڑوں کے اُس پار. 


ہماری بہت سی باتیں اور ڈھیروں  خواب دنیا کے ہجوم میں گُم ہو گئے.

قسمت نے ہمیں الگ راہوں پر ڈال دیا،  

مگر وہ گھر... وہ تو ہمیشہ وہیں رہا. 


پہاڑوں کے اس پار،  

جہاں وقت کا کوئی اثر نہیں،  

جہاں زندگی صرف محبت کی زبان بولتی ہے.

ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ایک دن،  

جب دنیا تھک جائے گی،  

اور ہم دونوں اپنی راہوں سے آزاد ہو جائیں گے،  

تب ہم اُس گھر میں جائیں گے.


وہاں نہ کوئی سوال ہوگا، نہ کوئی جواب،  

بس ہم ہوں گے،  

اور وہ گھر،  

جو ہمارے انتظار میں صدیوں سے خاموش کھڑا ہے.


پہاڑوں کے اس پار والا گھر،  

محبت کا وہ آخری ٹھکانہ ہے،  

جہاں دنیا کے لیے ہماری کہانی کا اختتام ہو جائے گا

اور ہمارے لیے یہ آغاز ہوگا.

Comments