کانچ کے خواب

 تمناؤں سے کتنا ہی تم مجبور رہو

بہتر ہے  ستاروں سے  ذرا دور رہو


نادانیاں  سنبھالو، آنچل  بھی اپنا

یونہی ممکن ہے کہ بے قصور  رہو


عین ممکن ہے کہ تم کانچ ہو  جاؤ

اور پھر زخموں سے بھی چور رہو


نہ  بچیں گے تیرے یہ اتنے شکوے

ذرا خاموش تو رب کے حضور رہو 


خالی دامن لیےجو لوٹ جاؤ واپس

فائدہ پھر، جتنے بھی مشہور  رہو


~مينال فاطمہ

Comments