سحر
تمہیں لگتا ہے کچھ بھی ٹھیک نہیں ہو رہا مگر تم نہیں جانتے کے جو ہو رہا ہے وہی بہتر ہے
الله تمہارے معاملات وہاں سے حل کر دے گا، جہاں سے تم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہو گا. زندگی بس امتحان ہے ایسا امتحان جہاں خوشیاں بھی ہیں اور غم بھی، جہاں یقین بھی ہے اور خوف بھی ہے. تم غلطی کر سکتے ہو مگر جو تمہیں یہاں لایا ہے وہ تمام غلطیوں سے پاک ہے، اگر اس نے تم سے بہت کچھ لیا ہے تو بہت کچھ ایسا بھی دیا ہے جس کے تم قابل نہیں تھے، وہ تمہیں ایسی مشکل گھڑی سے بھی جہاں تمہیں سب کچھ نا ممکن نظر آتا ہے نکال لاتا ہے اس لیے تا کہ تم جان سکو کے سب کچھ نصیب یا وقت نہیں ہوتا کچھ چیزیں بس دُعاؤں کی محتاج ہوتی ہیں زندگی کو اپنے مطابق بنانے کی کوشش کرنے والے احمق ہوتے ہیں، تم الله کے مطابق جینا سیکھ جاؤ پھر وہ تمہارے مطابق زندگی کو بنا دے گا، جو دنیا اپنے آپ میں ہی بکھری ہوئی ہے، تمہیں کیسے سمیٹے گی ؟ تو تم اُسکی طرف لوٹ آؤ جو ایسے سمیٹ لیتا ہے کے پھر کوئی توڑ نہیں سکتا، بس وہی ایک تمہارا ہے تو تم بھی اُس کے بن جاؤ، جگ تمہارا بن جائے گا ! زندگی ابھی بھی باقی ہے، راہیں بھی نکلیں گی اور بہت سے نئے دروازے بھی کھلیں گے، منزلیں بھی ملیں گی اور معجزے بھی ہو گے، داستانیں بھی مکمل ہوں گی اور دُعائیں بھی قبول کر لی جائیں گی، تمہیں وہ سب ملے گا جس کے ملنے کا تم سوچ بھی نہیں سکتے، تمہارا اتنا طویل سفر طے کر کے یہاں تک آنا اور صبر کرنا کچھ بھی بے مقصد نہیں ہے، تمہیں اس کا صلہ ضرور ملے گا اور یوں ملے گا کے تم راضی ہو جاؤ گے۔
Comments
Post a Comment